قطر میں عیدالفطر پر شہریوں کو 11 دن کی چھٹیاں مل گئیں

قطر میں عیدالفطر پر شہریوں کو 11 دن کی چھٹیاں مل گئیں، خلیجی ملک میں عید کی تعطیلات 19 سے 27 اپریل تک ہوں گی۔

جمعہ اور ہفتے کو ہفتہ وار چھٹیوں کی وجہ سے کُل تعطیلات 11 روز کی ہوجائیں گی۔

گزشتہ روز حکومت نے وزارتوں، سرکاری ایجنسیوں، عوامی محکموں اور اداروں کیلئے عید تعطیلات کا اعلان کیا۔

عید کی چھٹیاں بدھ 19 اپریل سے یعنی 28 رمضان سے شروع ہو کر اگلے جمعرات تک جاری رہیں گی، دفتری کام 30 اپریل بروز اتوار سے شروع ہوگا۔

دوسری طرف اومان اور متحدہ عرب امارات میں بھی عید پر 5 دن کی تعطیلات ہوں گی۔

سعودی عرب میں نجی اور غیر سرکاری شعبوں کیلئے 4 دن کی چھٹی کا اعلان کیا گیا ہے۔