امریکی فورسز کا شام میں داعش کے سینئر رہنما کو ہلاک کرنے کا دعویٰ

امریکی فورسز کی جانب سے شمالی شام میں کارروائی کے دوران داعش کے سنیئر رہنما کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا گیا ہے۔

امریکی سینٹرل کمانڈ کے مطابق ہیلی کاپٹر حملے میں داعش رہنما کی ممکنہ موت ہو گئی ہے، داعش رہنما مشرق وسطیٰ اور یورپ میں دہشت گردانہ حملوں کی منصوبہ بندی میں ملوث تھا۔

امریکی سینٹرل کمانڈ کے مطابق امریکی کارروائی میں دیگر دو مسلح افراد بھی مارے گئے ہیں۔

امریکی سینٹرل کمانڈ حملے میں امریکی فوجی اور عام شہری زخمی نہیں ہوئے، نہ ہی ہیلی کاپٹروں کو کوئی نقصان پہنچا ہے۔