Dairy Farms

امریکا؛ ڈیری فام میں دھماکے میں 18 ہزار گائیں ہلاک

ٹیکساس: امریکی ریاست ٹیکساس کے ایک ڈیری فارم میں ہونے والے خوفناک دھماکے میں اور آتشزدگی میں 18 ہزار سے زائد گائیں جھلسنے اور دم گھٹنے سے ہلاک ہوگئیں۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق واشنگٹن ڈی سی میں قائم اینیمل ویلفیئر انسٹی ٹیوٹ میں ہونے والی دھماکے کا تعین نہیں کیا جا سکا ہے۔ دھماکے کی آواز دور دور تک سنی گئی۔

اینیمل ویلفیئر انسٹی ٹیوٹ میں دھماکے کے وقت ہزاروں گائیں وہاں موجود تھیں جن میں سے 18 ہزار کی ہلاکت کی تصدیق ہوگئی اور سیکڑوں زخمی ہیں جن کے علاج معالجے میں مشکلات کا سامنا ہے جب کہ درجنوں کو بچالیا گیا۔

ماہرین کا کہنا ہےکہ دھماکے کی ایک وجہ ڈیری فارم میں استعمال ہونے والی مشینری یا پھر میتھین گیس ہوسکتی ہے۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔

امریکا میں ڈیری فارم میں حادثات اور ان میں مویشیوں کی ہلاکت معمول کی بات ہیں صرف 2018 سے 2021 کے دوران مختلف واقعات میں 30 لاکھ مویشی ہلاک ہوئے تھے۔

حکام کا کہنا ہے کہ ڈیری فام مالکان کو فائیر سیفٹی کو ممکن بنانے کے لیے ہر اقدام کو بروئے کار لانا چاہیے اور ہر احتیاطی تدابیر کو اختیار کرنا چاہیے۔