National Assembly

عدالتی اصلاحات بل؛ سابق چیف جسٹس افتخارچوہدری اور ثاقب نثار کے فیصلوں کے متاثرین کو اپیل کا حق

اسلام آباد: عدالتی اصلاحات سے متعلق سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر بل 2023 قومی اسمبلی سے منظور ہونے کے بعد سابق چیف جسٹس افتخار چوہدری اور ثاقب نثار کے دور میں ازخود نوٹس فیصلوں کے متاثرین کو اپیل کا حق مل گیا۔

ذرائع کے مطابق سابق چیف جسٹس افتخار چوہدری اور سابق چیف جسٹس ثاقب کی جانب سے لیے گئے بالترتیب 207 اور 49 از خود نوٹسز کے متاثرین ایک ماہ کے اندر دائر کرسیکیں گے۔

بل کے تحت مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف، پیپلز پارٹی کے رہنما یوسف رضاگیلانی، جہانگیرترین اور نسلہ ٹاور کے متاثرین کو بھی اپیل کا حق ہوگا، ازخودنوٹس کیس میں اپیل کاحق پہلے ہونے فیصلوں پر بھی ہوگا۔

ذرائع کے مطابق 184/3کے تحت ہونے والے فیصلوں پر اپیل کے لئے ایک ماہ کاوقت ہوگا۔