PTI Flag

آئین کی پاسداری کیلیے ہر طرح کی اے پی سی میں بیٹھنے کو تیار ہوں، عمران خان

لاہور: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ آئین کی پاسداری کیلیے ہر طرح کی اے پی سی میں بیٹھے کو تیار ہوں مگر پی ڈی ایم سے کسی بھی قسم کا اتحاد نہیں ہوگا۔

عمران خان نے کونسل آف پاکستان نیوز پیپر ایڈیٹرز (سی پی این ای) کے صدر کاظم خان سے ملاقات میں کہا کہ الیکشن مقررہ تاریخ سے آگے گئے تو سمجھیں گے ملک میں قانون ختم ہوگیا، پی ٹی آئی 30 اپریل کی تاریخ کے حساب سے اپنی انتخابی مہم جاری رکھے گی۔

انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم سے سیاسی اتحاد نہیں ہوسکتا وہ چوروں کا گروہ اور مافیا ہے، جس کی سیاسی موت الیکشن کی تاریخ ہے۔ عمران خان نے کہا کہ عدالت عظمیٰ پر الزام تراشی اور دباؤ ن لیگ کا پرانا وطیرہ ہے۔

صدر سی پی این ای سے ملاقات میں چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ رانا ثنا اللہ وزیر داخلہ نہیں دہشت گرد مافیا کا رکن اور بزدل آدمی ہے، جس کے حالیہ بیانات کیخلاف قانونی چارہ جوئی کروں گا۔