کراچی: گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے ماہانہ اجرت 50ہزار اور سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 40 فیصد اضافے کی تجویز دے دی۔
گورنر سندھ نے وزیراعلیٰ سندھ کو خط تحریر کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ شدید مہنگائی سے عام آدمی متاثر ہورہا ہے لہٰذا محنت کشوں کی کم از کم ماہانہ اجرت 50 ہزار روپے مقرر کی جائے۔
وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کو لکھے گئے خط میں گورنر سندھ نے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 40 فیصد اضافہ کرنے کی بھی تجویز دی ہے۔
گورنر سندھ نے خط میں کہا ہے کہ حالیہ سیلاب سے فصلیں متاثر ہوئی ہیں اور طلب و رسد میں فرق کی وجہ سے مہنگائی میں اضافہ ہورہا ہے، ذخیرہ اندوزی اورمہنگائی سے حالات خراب ہورہے ہیں۔