PMLN

عمران خان نااہل، بدکردار اور 75 سالہ تاریخ کا ڈرپوک ترین انسان ہے، مریم نواز

شیخو پورہ: مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ عمران خان نااہل، بدکردار اور 75 سالہ تاریخ کا ڈرپوک ترین انسان ہے، ثاقب نثار کو پول کھلنے کا ڈر ہے اس لیے واٹس ایپ ہیک کا بہانہ بنایا۔

شیخوپورہ میں مسلم لیگ ن کے تنظیمی کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ مبارک ہو، صادق اور امین کا لقب دینے والے نے کل عمران سے سرٹیفیکٹ واپس لے لیا، ڈیم والا بابا ٹی وی پر یہ کہہ رہا تھا میں نے نواز شریف کو اس لیے نااہل کیا کیونکہ کچھ لوگوں کا خیال تھا یہ وقت کی ضرورت ہے، ڈیم والے بابا قوم کو بتاؤ تم نے کس طرح عمران خان کو الیکشن جتوایا۔

مریم نواز نے کہا نواز شریف کے خلاف سازش کرنے والوں کا مقدر ذلت و رسوائی بنی، نواز شریف نے کہا تھا میں فیصلہ اللہ پر چھوڑتا ہوں۔ جو رہ گیا ہے وہ خود بولے گا نواز شریف کے خلاف سازش ہوئی، ڈیم والے بابا نے چُن چُن کر ن لیگ کے رہنماؤں کو نااہل کیا اور جیلوں میں ڈالا، مجھے دس سال کے لیے نا اہل کیا، عمران خان کے حریف نواز شریف کو اٹھا باہر پھینکا، تم نے کسی کی خواہش پر انصاف کرنا تھا؟، یہ وہی لوگ تھے جو شوکت صدیقی کے گھر گئے، ڈیم والے بابا جی قوم کو بتاؤ کس طرح تم نے عمران خان کو الیکشن جیتے میں مدد کی۔

مریم نواز نے کہا کہ آپ سب کو مبارک ہو کل صادق اور امین کا سرٹیفیکیٹ دینے والا کہتا ہے میں نے عمران خان کو مکمل صادق اورامین نہیں قرار دیا، ثاقب نثار کہتا ہے مرنے کے بعد کتاب شائع کروں گا اس میں سب سچ لکھوں گا، ثاقب نثار تم نے عمران خان کی الیکشن کمپین چلائی، اب پتا ہے کہ پول کھلنے ہیں تو کہہ رہا ہے میرا واٹس ایپ ہیک ہو گیا، تمہارے فیصلوں کی وجہ سے قوم کی روٹی ہیک ہو گئی، قوم کے نوجوانوں کا مستقبل ہیک ہوگیا، قوم کے بچوں کو مستقبل کے اندھیروں میں دھکیل کر اپنے بچوں کی فکر ہو رہی ہے۔

مسلم لیگ ن کی نائب صدر نے مزید کہا کہ عمران خان نااہل اور بدکار ہی نہیں 75 سالہ تاریخ کا سب سے بڑا ڈرپوک بھی ہے، میں اگر تحریک انصاف کی فالور ہوتی تو میں شرم سے مر جاتی۔ پولیس پہنچی تو خود بستر کے نیچے چھپ گیا اور قوم کو غلامی کی زنجیریں توڑنے کا درس دیتا ہے۔ جب سے مقدمات شروع ہوئے عمران خان گھر سے نہیں نکلا، عمران کے وکیل نے کہا وہ معذوری کی حالت میں ہے پیش نہیں ہو سکتا، کینسر کے مریضوں اور پلیٹس لیٹ کا مذاق اڑانے والا وہ بیماری بتا رہا ہے جس کا نام بھی نہیں لے سکتی، کبھی کہتا ہے میں بزرگ ہوں کبھی کہتا ہے میں معذور ہوں، کیا کبھی نواز شریف کو عمر کے پیچھے چھپتا دیکھا؟۔

مریم نواز نے کہا کہ جب پولیس اس کے گھر جائے تو شبلی فراز آکر کہتا ہے ناٹ اویلیبل، تم نواز شریف سے کیا مقابلہ کرو گے تم ایک مسلم لیگ کی خاتون کا مقابلہ نہیں کر سکتے، 5 ماہ سے پلستر نہیں اتر رہا، پلستر زدہ ٹانگیں کانپ رہیں ہیں، عمران نے فارن فنڈگ کے کیس چھپائے، اس نے 55 ارب عوام سے نہیں بلکہ اپنی کابینہ سے بھی چھپائی۔ عمران خان نے اپنی بیٹی بھی چھپائی، توشہ خانہ چور اگر چوری نہِیں کی تو تلاشی سے کیوں ڈر رہے ہو، کل جب پولیس زمان پارک پہنچی تو بستر کے نیچے چھپ گیا، جب پولیس چلی جاتی ہے تو قوم کو کہتا ہے غلامی کی زنجیریں توڑ دو۔