Blood Purification

کیا آپ کو معلوم ہے کون سی غذائیں آپ کا خون صاف کرتی ہیں؟

کہتے ہیں انسان کا خون جتنا صاف ہوگا وہ اتنا ہی تندرست اور بیماریوں سے محفوظ رہے گا اور یہ ہر شخص صرف اپنی غذا کا خیال رکھ کر کرسکتا ہے۔

ماہرینِ صحت کے مطابق انسان کے خون میں موجود ریڈ بلڈ سیلز (RBC) جسم کے تمام حصوں میں آکسیجن پہنچانے میں مدد کرتے ہیں اور آئرن سے بھرپور غذائیں آر بی سی کی تعداد کو بڑھاتی ہے۔

ماہرین کے مطابق گندم کا جوس اور لوبیہ خون میں ہیموگلوبن کی سطح بڑھانے میں مدد کرتے ہیں۔

اس کے علاوہ پالک، بروکولی اور دیگر پتوں والی سبزیاں بھی انسان کے خون کو صاف کرنے کے لیے بہت مفید ہوتی ہیں۔

کیا آپ کو معلوم ہے کون سی غذائیں آپ کا خون صاف کرتی ہیں؟
ماہرینِ صحت کے مطابق کینو کا جوس، کھجور اور شہد بھی خون کو صحت مند رکھنے کے لیے آئرن اور پروٹین کے بہترین ذرائع ہیں۔

ماہرینِ صحت کا یہ بھی کہنا ہے کہ انسان غذاؤں کے علاوہ ورزش، سوئمنگ، چہل قدمی اور سائیکلنگ کے ذریعے بھی اپنے جسم میں خون اور آکسیجن کی روانی کو بہتر بنا سکتا ہے۔

کیٹاگری میں : صحت