Killed for Iphone

مہنگے ’آئی فون‘ کیلیے ڈلیوری بوائے کو قتل کرکے لاش جلا دی

آئی فون کے لیے 46 ہزار روپے نہ ہونے پر ڈلیوری بوائے کو قتل کردیا؛ فوٹو: فائل
بنگلور: بھارتی ریاست کرناٹک میں ایک انوکھی واردات میں 20 سالہ نوجوان نے مہنگے آئی فون کے لیے ڈلیوری بوائے کو قتل کرکے لاش جلادی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق یہ سفاک کارروائی آئی فون کے شوقین 20 سالہ نوجوان ہیمانت دت نے کی۔ اس نے آن لائن آئی فون آرڈر کیا اور جب ڈلیوری بوائے پہنچا تو اسے چاقو کے وار کرکے قتل کردیا۔

قتل کے بعد لاش اپنے گھر میں چھپا دی اور پھر ریلوے اسٹیشن لے جا کر آگ لگا دی تاکہ لاش کی شناخت نہ ہوسکے تاہم ریلوے پولیس کو بُو محسوس ہونے پر تحقیقات کی گئی تو جلی ہوئی لاش کے کچھ ٹکڑے ملے۔

فرانزک کرانے پر لاش کی شناخت 23 سالہ نوجوان ہیمانتھ نائیک کے نام سے ہوئی۔ جو ای کارٹ ایکسپریس میں بطور ڈلیوری بوائے کام کرتا تھا اور وہی ہیمانت دت کو موبائل فون دینے گیا تھا۔

سی سی ٹی وی فوٹیجز کی مدد سے پولیس نے قاتل کو گرفتار کرلیا جس نے قتل کا اعتراف کرتے ہوئے بتایا کہ موبائل فون کی قیمت 46 ہزار روپے تھی جو اس کے پاس نہیں تھے اس لیے ڈلیوری بوائے کو قتل کردیا