اسرائیلی سفارت کار کو افریقی یونین کے اجلاس سے باہر نکال دیا گیا

ادیس ابابا: ایتھوپیا کے دارالحکومت میں ہونے والے افریقی یونین کے سالانہ اجلاس کے پہلے روز اسرائیلی سفارت کار کو ہال سے باہر نکال دیا گیا۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیل سینیئر سفارتکار ڈپٹی ڈائریکٹر برائے افریقا، سفیر شیرون بار لی ایتھوپیا میں ہونے واکی افریقی یونین سمٹ کے افتتاحی اجلاس میں شرکت کے لیے پہنچی تھیں۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ایک ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اجلاس کی سیکیورٹی پر مامور اہلکار اسرائیل کی اعلیٰ سینیئر سفارت کار سے پوچھ گچھ کے بعد مطمئن نہیں نظر آتے اور انھیں اجلاس باہر نکال دیتے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اسرائیل کی سفارت کار کو الجزائر اور جنوبی افریقا کے اعتراض پر اجلاس سے باہر نکالا گیا۔ دونوں ممالک کا مؤقف تھا کہ سفیر شیرون بار لی ایتھوپیا کی سفیر نہیں اس لیے اجلاس میں شرکت نہیں کرسکتیں۔

جس پر اسرائیلی وفد کو مبصر کی حیثیت سے شرکت کے لیے جاری کیا گیا دعوت نامہ منسوخ کر دیا گیا۔