Dollar

ڈالر آج مزید سستا ہونے لگا

امریکی ڈالر مزید سستا ہونے کی جانب گامزن ہے جس کے باعث پاکستانی روپے کی قدر میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔

کاروبار کے آغاز سے ہی امریکی ڈالر آج مزید سستا ہوا ہے۔ انٹر بینک میں ڈالر 2 روپے 44 پیسے سستا ہو نے کے بعد 267 روپے کا ہو گیا۔

گزشتہ روز انٹر بینک میں ڈالر 269 روپے 44 پیسے پر بند ہوا تھا۔

دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ڈالر 1 روپے سستا ہونے کے بعد 272 روپے کا ہو گیا ہے۔