کینیڈا کا مشہور زمانہ کافی برانڈ ’’ٹم ہورٹنز‘‘ اب لاہور میں

کینیڈا میں 1964ء میں قائم کی گئی مشہور کافی اور بیکری برانڈ ’’ٹم ہورٹنز‘‘ نے پاکستان میں اپنی برانچ قائم کردی، ڈی ایچ اے لاہور کے فیز 6 میں پہلا اور فلیگ شپ آؤٹ لیٹ 11 فروری 2023ء کو کھول دیا گیا۔

کینیڈا کے مشہور برانڈ نے پاکستان میں کاروبار کا آغاز بلیو فوڈز (پرائیویٹ) لمیٹڈ کے ساتھ خصوصی معاہدے کے تحت کیا، ٹم ہورٹنز کا دوسرا اور تیسرا اسٹور گلبرگ لاہور میں 18 اور 25 فروری سے سروسز کا آغاز کریگا۔

پاکستان میں فلیگ شپ آؤٹ لیٹ برانڈ کی اصل کینیڈین ڈیزائننگ سے متاثر ہوکر قائم کیا گیا ہے، یہ اسٹور پاکستان کی سب سے بڑی اور پہلی ڈرائیو تھرو کافی شاپ ہوگی، جس میں 150 سے زائد سیٹیں ہیں اور یہ 8 ہزار مربع فٹ پر محیط ہے۔

ٹم ہورٹنز کے عالمی شہرت یافتہ خصوصی مشروبات، بشمول فرانسیسی ونیلا اور آئسڈ کیپس، نیز بیکڈ اشیاء جیسے روایتی ڈونٹس جنہیں ’’ٹمبٹس‘‘ کہا جاتا ہے، سینڈوچ اور ریپ صارفی کیلئے دستیاب ہوں گے۔ پاکستان میں پہلی بار ٹم ہارٹنز کے صارفین کیلئے ایک سال تک مفت کافی جیتنے کا موقع دیا جارہا ہے، جس میں ہر ہفتے 200 سے زیادہ ریفل ڈراز منعقد کئے جائیں گے۔

بلیو فوڈز (پرائیویٹ) لمیٹڈ کے منیجنگ ڈائریکٹر حسن منصور کا کہنا ہے کہ ہم نے مئی 2022ء میں آنیوالے سالوں میں پاکستان میں متعدد ٹم ہارٹنز ریستوران کھولنے کا فیصلہ کیا تھا، آج پہلے آؤٹ لیٹ کا قیام اپنے فیصلے کو عملی جامہ پہنانے کی جانب پہلا قدم ہے