Gold Bar

ایک تولہ سونے کی قیمت میں 3300 روپے کا اضافہ

رواں ہفتے کے چار کاروباری دنوں میں فی تولہ سونے کی قیمت میں مسلسل کمی کے بعد آج اضافہ دیکھا گیا ہے۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ایک تولہ سونے کی قیمت میں 3300 روپے کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد ایک تولہ سونے کا بھاؤ ایک لاکھ 98 ہزار روپے ہے۔

اسی طرح 10 گرام سونے کا بھاؤ 2829 روپے بڑھ کر ایک لاکھ 69 ہزار 753 روپے ہے۔

ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی صرافہ میں سونے کا بھاؤ 17 ڈالر اضافے سے 1865 ڈالر فی اونس ہے۔