Lahore Petrol Pump

لاہورمیں شہریوں کوپیٹرول حاصل کرنے میں مشکلات کا سامنا

لاہور میں شہریوں کو پیٹرول حاصل کرنے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ بعض پیٹرول پمپ بند ہیں اور کچھ 1 ہزار روپے سے زائد کا پیٹرول نہیں دے رہے۔

ایک شہری نے کہا کہ ڈپٹی کمشنر کارروائی کے بجائے شکایت کے انتظار میں ہیں۔ ملک میں 20 دن کا پیٹرول اور 29 دن کا ڈیزل موجود ہے، مصدق ملک

ذرائع کے مطابق کھپت سے کم سپلائی ہونے کے باعث شہر میں پیٹرول پمپ بند ہونے لگے ہیں۔ دوسری جانب ضلعی انتظامیہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ شکایات پر کارروائی کی جارہی ہے۔