Dollar

روپیہ پھر سے تگڑا ہونے لگا، ڈالر کی قدر میں مزید کمی

آئی ایم ایف سے حکومت کے مذاکرات کامیاب ہوے کی خبروں سے ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں اضافہ ہونے لگا ہے۔

انٹر بینک میں مسلسل تیسرے روز بھی ڈالر کی قدر میں کمی دیکھی جارہی ہے۔

گزشتہ روز (بدھ 08 فروری 2023)انٹر بینک میں ڈالر کی قدر میں 2 روپے 95 پیسے کمی ہوئی تھی۔

جمعرات کو بھی انٹر بینک میں رسد کے مقابلے میں طلب میں کمی دیکھی گئی جس نے روپے کی قدر میں اضافے کا رجحان جاری رکھا۔

کاروبار کے ابتدائی 2 گھنٹوں کے دوران ڈالر 3 روپے 33 پیسے سستا ہوکر 270 پیسے کی سطح پر آگیا۔

کرنسی ڈیلرز کے مطابق افغان حکومت نے چند روز قبل پاکستان سے آنے والے اپنے شہریوں پر ڈالر ہمراہ لانے کے حوالے سے چند سختیاں کی ہیں، اس کے علاوہ ایکسپورٹرز نے بھی ڈالرز بیچنا شروع کردیئے ہیں جس کی وجہ سے روپے کی قدر میں بہتری آرہی ہے۔