LPG

ایل پی جی کی قیمت میں 60 روپے فی کلوگرام کا بڑا اضافہ

اسلام آباد: حکومت نے مہنگائی کی ستائی ہوئی عوام پر پیٹرولیم مصنوعات کے بعد ایل پی جی بم بھی گرا دیا، اوگرا نے ایل پی جی کی قیمت میں 60 روپے فی کلو گرام کا اضافہ کردیا۔

پٹرولیم مصنوعات کے بعد ایل پی جی کی قیمت میں 60 روپے فی کلوگرام کا اضافہ کر دیا گیا ایل پی جی کی قیمت 204 سے بڑھ کر 264 روپے ہوگئی۔

چیئرمین ایل پی جی ایسوسی ایشن عرفان کھوکھر کے مطابق حکومت کی جانب سے ڈالر، پٹرول کے بعد عوام پر ایل پی جی بم گرا دیا گیا، ایل پی جی کی قیمت میں تاریخ ساز اضافہ ہوا ہے، جس سے غریب کی کم توٹ گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت نے ایل پی جی مافیا کے سامنے گھٹنے ٹیک دئیے، بلیک قیمت پر سرکاری مہر لگا دی، اب گیس مافیا کی چاندی ہوگئی۔

رپورٹ کے مطابق اوگرا کی جانب سے ماہ فروری 2023 کیلئے ایل پی جی کی قیمت میں اضافے کا نوٹیفیکیش جاری کر دیا ہے، اوگرہ نے ایل پی جی کی قیمت میں 60 روپے فی کلواضافہ کردیا جس کے بعد گھریلو سلنڈر 703 روپے اور کمرشل سلنڈر کی قیمت میں 2706 روپے کا اضافہ ہوا ہے۔

بیش بہا اضافے کے بعد گھریلو سلنڈر 3115 روپے اور کمرشل سلنڈر 11984 روپے میں فروخت ہوگا۔