Election Commission of Pakistan

محسن نقوی نگراں وزیراعلیٰ پنجاب مقرر

اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے حکومت اور اپوزیشن کی جانب سے تجویز کردہ مجموعی طور پر چاروں ناموں پر غور کرنے کے بعد محسن نقوی کو نگراں وزیراعلیٰ پنجاب مقرر کردیا۔

تفصیلات کے مطابق چیف الیکشن کمشنر کی زیر صدارت اہم اجلاس میں چاروں ممبران، سیکرٹری الیکشن کمیشن، اسپیشل سیکریٹری اور ڈی جی لا شریک ہوئے جبکہ سیکرٹری الیکشن کمیشن کی جانب سے چاروں نامزدگیوں کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔

اس حوالے سے ذرائع نے بتایا کہ حکومت کی جانب سے نگراں وزیراعلیٰ پنجاب کے لیے نوید چیمہ اور احمد نواز سکھیرا جبکہ اپوزیشن کی جانب سے محسن رضانقوی اور احد چیمہ کا نام تجویز کیا گیا تھا۔

ذرائع نے بتایا کہ سیکرٹری الیکشن کمیشن نے چاروں نامزدگیوں کی پروفائل، اور کیریئر سروس کی تفصیلات اجلاس میں پیش کی گئیں۔ ذرائع کا کہنا تھا کہ نام فائنل کر کے گورنر پنجاب کو بجھوا دیا جائے گا۔