State Bank of Pakistan

مساجد کے بند اکاؤنٹس بحال کرنے کا حکم نامہ جاری

کراچی: اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے تمام مساجد کے بند اکاؤنٹس بحال کرنے کا حکم نامہ جاری کردیا، ساتھ ہی ساتھ مساجد کو نئے اکاؤنٹس کھولنے کی اجازت بھی دیدی۔

اسٹیٹ بینک کی جانب سے فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) سے متعلق قانون سازی کے بعد مساجد کے اکاؤنٹس بند کردئیے گئے تھے، جسے بحال کرنے کا حکم نامہ جاری کردیا گیا ہے۔

وفاقی وزیر مذہبی امور نے اسٹیٹ بینک کا حکم نامہ شیئر کرتے ہوئے کہا کہ وفاقی حکومت کی کوششوں سے مساجد کے اکاؤنٹس بحال ہوئے۔

اس حوالے سے وفاقی وزیر مذہبی امور مفتی عبدالشکور کا مزید کہنا تھا کہ اب مساجد کے نئے اکاؤنٹس کھولنے میں کوئی رکاوٹ نہیں ہے۔