Hydro Power Plant

فرانس پاکستان کو 12 کروڑ یورو قرضہ دے گا

فرانس ہائیڈرو پاور منصوبے کیلئے پاکستان کو 12 کروڑ یورو قرضہ دے گا، معاہدہ طے پاگیا۔

وزارت اقتصادی امور کے مطابق قرض معاہدے پر دستخط سیکریٹری اقتصادی امور اور فرانسیسی ترقیاتی ادارے کے کنٹری ڈائریکٹر نے کئے۔

فرانس کی جانب سے فراہم کردہ 12 کروڑ یورو خیبرپختونخوا میں 128 میگاواٹ کے ہائیڈرو منصوبے پر خرچ کئے جائیں گے۔

حکام کا کہنا ہے فرانس یہ قرض نرم شرائط پر فراہم کرے گا جس سے واپڈا کو بجلی کی پیداوار بہتر بنانے میں مدد ملے گی۔