PTI Flags

نگراں وزیراعلیٰ کیلئے عمران خان کے تجویز کردہ نصیراحمد دہری شہریت کے حامل نکلے

نگراں وزیراعلیٰ پنجاب کیلئے عمران خان کی جانب سے تجویز کردہ نصیر احمد دہری شہریت کے حامل نکلے۔

پنجاب حکومت کی طرف سے نگران وزیراعلیٰ کیلئے احمد نواز سکھیرا، سابق وزیر صحت نصیر احمد اور سابق چیف سیکریٹری ناصر سعید کھوسہ کے نام تجویز کیے گئے تھے۔

دو روز قبل پنجاب کے قائم مقام وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی نے کہا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان نے مذکورہ نام تجویز کیے ہیں۔

ناصر کھوسہ نے نگراں وزیراعلیٰ بننے سے معذرت کرلی ہے جبکہ احمد نواز سکھیرا سرکاری ملازم ہونے کی وجہ سے نگراں وزیراعلیٰ نہیں بن سکتے۔

نصیر احمد نے 2002 کی پرویز مشرف کی حکومت میں وفاقی وزیر صحت کے طور پر خدمات انجام دیں۔ وہ 1985 اور 1988 تک پنجاب کے وزیر صحت بھی رہے ہیں