Gold Sets

سونے کی فی تولہ قیمت میں 2800 روپے کی بڑی کمی

عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں 5 ڈالر اور پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 2800 روپے کی غیر معمولی کمی ہوئی۔

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت میں 5 ڈالر کی کمی ہوئی اور عالمی مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت 1915 ڈالر کی سطح پر آگئی۔

پاکستانی صرافہ مارکیٹوں میں بھی کاروباری ہفتے کے پہلے روز سونے کی فی تولہ اور دس گرام قیمت میں بالترتیب 2800 روپے اور 2401 روپے کی بڑی کمی ہوگئی۔

قیمتوں میں کمی کے بعد کراچی، حیدرآباد، ملتان، لاہور، اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور، فیصل آباد اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی فی تولہ قیمت کم ہوکر ایک لاکھ 84 ہزار 500 روپے جب کہ دس گرام سونے کی قیمت کمی کے بعد ایک لاکھ 58 ہزار 179 روپے کی سطح پر آگئی۔