Gold Sets

ملک میں سونے کی قیمت میں مسلسل دوسرے روز بڑی کمی

ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں آج مسلسل دوسرے روز بڑی کمی ہوئی ہے۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق آج سونے کے فی تولہ دام میں 1800 روپے کی کمی ہوئی ہے۔

اس کمی کے بعد ملک میں فی تولہ سونا ایک لاکھ 80 ہزار روپے کا ہوگیا۔

اسی طرح 10 گرام سونے کا بھاؤ 1543 روپے کمی کے بعد ایک لاکھ 54 ہزار 321 روپے ہے۔

ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی صرافہ میں سونے کا بھاؤ ایک ڈالر اضافے کے بعد 1877 ڈالر فی اونس ہے۔