Port

کرنٹ اکاؤنٹ اور تجارتی خسارے میں نمایاں کمی،ٹیکس ریونیو میں اضافہ

سیلاب سے بدترین تباہی کے باوجود بہتر معاشی فیصلوں کے باعث حوصلہ افزا نتائج سامنے آنا شروع ہوگئے۔

رپورٹ کے مطابق موجودہ مالی سال میں کرنٹ اکاونٹ اور تجارتی خسارے میں کمی ریکارڈ کی گئی جبکہ ٹیکس ریونیو میں اضافہ ہوا ہے۔

کرنٹ اکاؤنٹ خسارے میں 57 فیصد کمی کے بعد خسارہ3.1 ارب ڈالر پر آ گیا جبکہ تجارتی خسارہ جولائی سے دسمبر 32.62 فیصد کمی سے 17 ارب ڈالر رہا۔

رپورٹ کے مطابق پہلی ششماہی میں ٹیکس ریونیو گزشتہ سال سے 17 فیصد بڑھ گیا، نئی کمپنیز کی رجسٹریشن اور زرعی قرضوں کے اجراء میں بھی بہتری ہوئی۔

پہلی ششماہی میں 8.9 فیصد اضافے کے ساتھ 11 ہزار 319 نئی کمپنیوں کی رجسٹریشن ہوئی ہے جبکہ 36 فیصد اضافے کے ساتھ زرعی قرضوں کے مد میں 664 ارب جاری کیے گئے۔