CAA

ایئرپورٹس کی نجکاری نہیں کی جارہی ہے،ترجمان سی اے اے

ترجمان سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) کا کہنا ہے کہ ملک کے کسی ائیرپورٹ کی نجکاری نہیں کی جارہی ہے۔

ترجمان کے مطابق ائیرپورٹس کی نجکاری کےمتعلق خبرین حقیقت کےبرعکس ہیں، حکومت ائیرپورٹس کامعیارعالمی سطح پرلانا چاہتی ہے۔

بیان کے مطابق ائیرپورٹس کسی دوسرے ملک کو دینے کی خبر درست نہیں ہے، آؤٹ سورسنگ کا مقصد ائیرپورٹس پربین الاقوامی معیار کی سہولیات فراہم کرنا ہے۔

دوسری جانب ملک کے بڑے ائیرپورٹس کو آؤٹ سورس کرنے کےلیے ڈی جی سول ایوی ایشن 8 رکنی کمیٹی کے قیام کا مراسلہ جاری کردیا ہے۔

ڈائریکٹر کاٹی سمیرسعید کی سربراہی میں کمیٹی کےقیام کامراسلہ ڈی جی سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اےاے) کے دستخط سے جاری کیا گیا۔