Gold Sets

سونے کی فی تولہ قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر

ملک میں سونے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 500 روپے کا مزید اضافہ ہوگیا، جس کے بعد فی تولہ قیمت 1 لاکھ 87 ہزار 700 روپے تک پہنچ گئی ہے۔

ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونے کا بھاؤ 428 روپے اضافے سے ایک لاکھ 60 ہزار 922 روپے ہے۔

دوسری طرف عالمی مارکیٹ میں سونے کے بھاؤ میں 9 ڈالر فی اونس کا اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

اس اضافے کے بعد عالمی بازار میں سونے کی فی اونس قیمت 1833 ڈالر ہے۔