Gold Hands

ایک تولہ سونے کی قیمت میں 200 روپے کی کمی

سال 2022ء کے آخری روز سونے کی قیمت میں کمی سامنے آئی ہے۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 200 روپے کی کمی کے بعد ملک میں ایک تولہ سونے کی قیمت ایک 83 ہزار 900 روپے ہے۔

ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونے کی قیمت 171 روپے کمی کے بعد ایک لاکھ 57 ہزار 665 روپے ہے۔

دوسری جانب عالمی صرافہ میں سونے کی قیمت 6 ڈالر اضافے کے بعد ایک ہزار 824 ڈالر فی اونس ہے۔