State Bank of Pakistan

نئے گورنراسٹیٹ بینک کے دستخط والے نئے نوٹ آج سے جاری

اسلام آباد: اسٹیٹ بینک آج گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد کے دستخط والے نئے بینک نوٹ جاری کرے گا۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان بینکنگ سروسز کارپوریشن کے دفاتر سے 29 دسمبر 2022 سے گورنراسٹیٹ بینک جمیل احمد کے دستخط والے نوٹ جاری کرنا شروع کر دے گا۔

ان کے پیشرووں کے دستخطوں والے بینک نوٹ قانونی ٹینڈر کے طور پر گردش میں رہیں گے۔