General Bajwa

صدر مملکت کے جنرل (ر) باجوہ سے متعلق بیان پر ایوانِ صدر نے وضاحت جاری کردی

سلام آباد: ایوانِ صدر نے صدرِ مملکت عارف علوی کے بیان سے متعلق اعلامیہ جاری کردیا۔

جنرل (ر) باجوہ نے سینیٹ اور الیکشن میں عمران خان کی مدد کی: صدر مملکت

ایوان صدر کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہےکہ صدر عارف علوی سے غلط بیان منسوب کیا گیا جس کے مطابق صدر نے کہا کہ سابق آرمی چیف اور ان کی ٹیم نے سینیٹ، عام انتخابات میں پی ٹی آئی کی مددکی۔

ایوان صدر کا کہنا ہےکہ بیان کو سیاق و سباق سے ہٹ کر پیش کیا گیا، صدر کے بیان کو توڑ مروڑ کر خود بناکر پیش کیا گیا۔