یہ وقت وفاقی حکومت سے الگ ہونے کا نہیں، ترجمان BAP

کراچی : بلوچستان عوامی پارٹی کے ترجمان سردار عبدالرحمن کھیتران نے کہا ہے کہ بلوچستان عوامی پارٹی آج بھی قائم ہے، سیاسی جماعتوں میں ٹوٹ پھوٹ چلتی رہتی ہے.

کمٹمنٹ دیتا ہوں اگلا الیکشن باپ پارٹی کے پلیٹ فارم سے لڑوں گا، سرفراز بگٹی کو آج باپ پارٹی بری لگ رہی ہے تو مستعفی ہوجائیں، یہ وقت وفاقی حکومت سے الگ ہونے کا نہیں ہے،سینیٹرسرفراز بگٹی نے کہاکہ بنوں واقعہ صوبائی حکومت کی نااہلی ہے، آج ہم دیوالیے کے قریب ہیں، سینیٹر انوار الحق نے کہاکہ بلوچستان عوامی پارٹی اپنے اہداف سے دور چلی گئی۔

جیو نیوز کے پروگرام ”جرگہ“ میں میزبان سلیم صافی کے ساتھ بلوچستان عوامی پارٹی کے ترجمان سردار عبدالرحمن کھیتران، رہنما بلوچستان عوامی پارٹی سینیٹر سرفراز بگٹی اور سینیٹر انوار الحق کاکڑموجود تھے۔صوبائی وزیر سردار عبدالرحمن کھیتران نے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان عوامی پارٹی آج بھی قائم ہے

عبدالقدوس بزنجو کی سربراہی میں بی اے پی 2023ء کے الیکشن میں بھی سب سے بڑی پارٹی ہوگی، باپ پارٹی بلوچستان کے تمام طبقہ فکر کا خوبصورت گلدستہ ہے، بی اے پی پیسے کی ریل پیل پر قائم نہیں ہوئی

بلوچستان میں جمہوری طریقے سے حکومت تبدیل کی گئی، نیا وزیراعلیٰ بھی بلوچستان عوامی پارٹی سے ہی آیا،مرکزکے بس میں ہوتا تو آج بھی جام کمال وزیراعلیٰ ہوتے، باپ پارٹی اور اتحادیوں نے جمہوری طریقے سے جام کمال کو تبدیل کیا

بلوچستان حکومت کی تبدیلی میں ایک روپیہ بھی خرچ نہیں ہوا، الیکشن کمیشن کسی کو زبردستی پارٹی صدر برقرار نہیں رکھ سکتا، باپ پارٹی کے کچھ لوگوں کے دیگر پارٹیوں سے رابطے ہوسکتے ہیں، اسی طرح ان پارٹیوں کے کچھ لوگ ہم سے بھی رابطے میں ہیں۔