National Assembly of Pakistan

پی ٹی آئی ارکان کو اسمبلی آڈیٹوریم میں داخلے کی اجازت نہیں ملے گی

اسلام آباد : پی ٹی آئی کے ارکان قومی اسمبلی جب بدھ کے روز پارلیمنٹ ہاوس آئیں گے اس وقت انہیں ایوان کے آڈیٹوریم میں داخلے کی اجازت نہیں دی جائے گی جہاں وہ اپنے منصوبے کے تحت احتجاج کرتے ہوئے اسپیکر سے اپنے استعفے اجتماعتی طور پر قبول کرنے کا مطالبہ کریں گے۔

ایک نجی اخباری ذرایع کے مطابق پی ٹی آئی ارکان کو اسپیکر راجا پرویز اشرف سے ملاقات کرنے کی اجازت بھی نہیں دی جائے گی کیوں کہ وہ اسلام آباد سے دور شہید بنیظیر بھٹو کو ان کی برسی کے موقع پر خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے گڑھی خدا بخش لاڑکانہ میں موجود ہوں گے۔

پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان اعلان کرچکے ہیں کہ ان کی جماعت کے ارکان اسمبلی اپنے استعفے اجتماعی طور پر قبول کرنے کیلئے بدھ کے روز اسپیکر سے ملاقات کریں گے۔