Gold

سونے کی قیمت میں معمولی اضافہ

کراچی: بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 1 ڈالر کے اضافے سے 1798 ڈالر کی سطح پر آگئی۔

قیمت میں اضافی کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی ہفتے کو فی تولہ اور فی دس گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب 200 روپے اور 172 روپے کا اضافہ ہوگیا۔

اضافے کے نتیجے میں کراچی، حیدرآباد، سکھر، ملتان، لاہور، فیصل آباد، راولپنڈی، اسلام آباد، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت بڑھ کر 177500 روپے اور فی دس گرام سونے کی قیمت بھی بڑھ کر 152178 روپے کی سطح پر آگئی۔

دوسری جانب فی تولہ چاندی کی قیمت 80روپے گھٹ کر 1798روپے اور دس گرام چاندی کی قیمت 68.59روپے گھٹ کر 1731.82روپے کی سطح پر آگئی۔