State Bank of Pakistan

سود سے متعلق وفاقی شرعی عدالت کے فیصلے پر عملدرآمد کیلئے اہم پیشرفت

وفاقی حکومت نے سود سے متعلق وفاقی شرعی عدالت کے فیصلے پر عمل درآمد کیلئے کمیٹی قائم کردی۔

اعلامیے کے مطابق وزیرخزانہ اسحاق ڈار کمیٹی کے سرپرست ہوں گے جبکہ گورنر اسٹیٹ بینک اسٹیئرنگ کمیٹی کے چیئرمین مقرر کردیے گئے۔

اسٹیٹ بینک کےاسلامک بینکنگ ڈیپارٹمنٹ کے ایگزیکٹو ڈائریکٹرسیکرٹری کے فرائض انجام دیں گے جبکہ مفتی تقی عثمانی، مفتی ارشاد احمد، منصور الرحمان خان، اشفاق تولہ، سعید احمد، عرفان صدیقی اور میاں محمد ادریس کمیٹی کے رکن ہوں گے۔