State Bank of Pakistan

غیرملکی قرضوں کی ادائیگی کے بعد زرمبادلہ ذخائر میں بڑی کمی

اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) نے کہا ہے کہ ایک ہفتے میں پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر میں 58 کروڑ 40 لاکھ ڈالر کی کمی ہوئی ہے۔

ایس بی پی اعلامیے کے مطابق 16 دسمبر کو ختم ہونے والے ہفتے تک پاکستان کے غیرملکی زرمبادلہ کے ذخائر 12 ارب ڈالر تھے۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق ڈالر کی یہ کمی 8 دسمبر سے 16دسمبر کے ہفتے کے دوران غیر ملکی قرض کی ادائیگی کے سبب ہوئی۔

اعلامیے کے مطابق اسٹیٹ بینک کے پاس 16 دسمبر کو 6 ارب 11 کروڑ 60 لاکھ ڈالر تھے۔

دوسری جانب کمرشل بینکوں کے پاس 16دسمبر کو 5 ارب 88 کروڑ 39 لاکھ ڈالر تھے۔