ایس اینڈ پی نے پاکستان کی ریٹنگ میں کمی کردی

اسٹینڈرڈ اینڈ پورز (ایس اینڈ پی) ریٹنگ ایجنسی نے پاکستان کی ریٹنگ میں کمی کردی۔

ایس اینڈ پی کا کہنا ہے کہ پاکستان کی ریٹنگ منفی بی سے کم کر کے سی سی سی پلس کردی ہے۔

اسٹینڈرڈ اینڈ پورز کے مطابق پاکستان کی ریٹنگ میں کمی معاشی حالات کی وجہ سے ہوئی۔

اس کا یہ بھی کہنا ہے کہ سیلاب کی تباہ کاریوں اور مہنگائی سے بھی پاکستان کے اقتصادی حالات خراب ہوئے۔

ایس اینڈ پی کے مطابق پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر پر دباؤ برقرار رہے گا۔