Gold Hands

سونے کی فی تولہ قیمت میں 2200 روپے کا بڑا اضافہ ہوگیا

ملک میں ہفتے کے پہلے کاروباری دن میں ہی سونے کی فی تولہ قیمت میں 2200 روپے کا بڑا اضافہ ہوگیا۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق اس اضافے کے بعد ملک میں فی تولہ سونے کا بھاؤ ایک لاکھ 74 ہزار 900 روپے ہوگیا۔

اسی طرح 10 گرام سونا 1886 روپے اضافے کے بعد ایک لاکھ 49 ہزار 948 روپے کا ہوگیا۔ ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی صرافہ میں 3 ڈالر اضافے کے بعد ایک اونس سونا 1796 ڈالر ہے۔