Hearth Patients Increase in Lahore

لاہورمیں امراض قلب کے مریضوں کی تعداد میں تیزی آگئی

لاہور میں امراض قلب کے مریضوں کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہونے لگا۔

پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں ہر منٹ بعد دل کا ایک مریض داخل ہورہا ہے، اسپتال کی ایمرجنسی دل کے مریضوں سے بھر گئی۔

پی آئی سی سربراہ پروفیسر بلال محی الدین کے مطابق سخت سردی میں ہر منٹ بعد دل کی تکلیف کا ایک مریض رپورٹ ہوتا ہے، سرد موسم میں دل کی تکلیف سے اموات کی شرح بھی بڑھ جاتی ہے۔

پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کے مطابق سردیوں میں اسپتال کے بستروں میں اضافہ کردیا جاتا ہے۔

ماہرین کے مطابق سردیوں میں دل کی شریانیں تنگ ہوجانے کے باعث ہارٹ اٹیک کیسزتیزی سے بڑھ جاتے ہیں، سردیوں میں گرم کپڑوں سے اجتناب اور تقریبات میں مرغن غذاوں کا استعمال ہارٹ اٹیک کی وجہ بنتا ہے۔

کیٹاگری میں : صحت