Gold Hands

سونا ہوا اور بھی مہنگا

صرافہ بازاروں میں سونے کی قیمت ہر روز نئے ریکارڈ قائم کررہی ہے۔ کاروباری ہفتے کے آخری روز بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے دام 11 ڈالر فی اونس اضافے کے بعد 1793 ڈالر ہوگئے۔

بین الاقوامی مارکیٹ کی طرح مقامی صرافہ بازار میں بھی سونا مہنگا ہوکر نئی ریکارڈ سطح پر جاپہنچا۔ ہفتے کے روز سونے کی فی تولہ قیمت 800 روپے بڑھ کر ایک لاکھ 72 ہزار 700 روپے کی نئی بلند ترین سطح پر جاپہنچی۔

اسی طرح 10 گرام سونا 686 روپے مہنگا ہوکر ایک لاکھ 48 ہزار 62 روپے کا ہوگیا۔ دوسری جانب چاندی کے بھاؤ بھی 20 روپے اضافے کے ساتھ 1980 روپے فی تولہ ہوگئے۔

واضح رہے کہ ایک ہفتے کے دوران سونا 5400 روپے فی تولہ مہنگا ہوچکا ہے۔