روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں مزید اضافہ

ملک میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق انٹربینک میں کاروبار کے اختتام پر ڈالر کا بھاؤ 224.94 روپے ہے۔

انٹربینک میں ڈالر کا بھاؤ آج 23 پیسے بڑھا ہے۔ گذشتہ روز انٹربینک میں کاروبار کے اختتام پر ڈالر 224.71 روپے تھا۔

انٹربینک مارکیٹ کے کاروباری ہفتے میں ڈالر 55 پیسے مہنگا ہوا ہے جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کا بھاؤ 234 روپے برقرار ہے۔