Gold Hands

سونے کی آسمان کو چھوتی قیمتیں اور بھی بڑھ گئیں

سونے کی آسمان کو چھوتی قیمت اور بھی بڑھ کر 1 لاکھ 71 ہزار 400 روپے فی تولہ کی نئی بلند ترین سطح پر آگئی ہے۔

جمعرات (15 دسمبر کو) بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 30 ڈالر فی اونس کی بڑی کمی کے بعد 1778 ڈالر فی اونس ہوگئی۔

بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں بڑٖی کمی کے باوجود مقامی صرافہ بازاروں میں سونا مزید مہنگا ہوکر نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔

جمعرات کو صرافی بازاروں میں سونا پانچ سو روپے فی تولہ مزید مہنگا ہوکر 1 لاکھ 71 ہزار 400 روپے کا ہوگیا جب کہ دس گرام سونے کے بھاؤ 439 روپے کے اضافے سے ایک لاکھ چھیالیس ہزار نو سو اڑتالیس روپے ہوگئے۔

دوسری جانب چاندی کے دام 1990 روپے فی تولہ پر مستحکم رہے۔