LNG Container Ship

اوگرا نے ایل این جی کی قیمت میں اضافہ کردیا

اگرا نے دسمبر کے لیے ری گیسیفائیڈ لیکویفائیڈ نیچرل گیس (آر ایل این جی) کی قیمت میں اضافہ کردیا۔

آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے درآمدی ایل اين جی کی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

اعلامیے کے مطابق گیس کمپنیوں کيلئے ایل این جی کی قیمت میں 0.03 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو اضافہ کردیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق سوئی ناردرن کيلئے ایل این جی کی قیمت 14.46 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو جبکہ سوئی سدرن کيلئے ایل این جی کی قیمت 14.84 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یومقرر کردیا گیا ہے۔