National Assembly

اسپیکر قومی اسمبلی کی تحریک انصاف کو پارلیمنٹ میں واپسی کی دعوت

اسپیکر قومی اسمبلی راجا پرویز اشرف نے تحریک انصاف کو پارلیمنٹ میں واپسی کے دعوت دیتے ہوئے کہا ہے کہ پارلیمان کو نظرانداز کریں گے تو آگے نہیں بڑھ سکتے۔

لاہور میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے قومی اسمبلی کے اسپیکر راجا پرویز اشرف کا کہنا تھا کہ ملک کو درپیش مسائل کا حل پارلیمان کے پاس ہے، تمام جماعتوں سےاپیل ہے معاشی استحکام کیلئے پارلیمان میں آئیں۔

تحریک انصاف کوپارلیمنٹ میں واپسی کی دعوت دیتے ہوئے راجا پرویز اشرف کا کہنا تھا کہ پارلیمان کو نظر انداز کریں گے تو آگے نہیں بڑھ سکتے۔

اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ تسلی ہونے تک کسی رکن اسمبلی کو ڈی سیٹ نہیں کرسکتا، پی ٹی آئی ارکان کو کہتا ہوں آئیں اسمبلی میں بیٹھیں، جس طرح حکومت ضروری ہے،اپوزیشن بھی ضروری ہے۔

راجا پرویز اشرف کا مزید کہنا تھا کہ بطور اسپیکر اسمبلی میری خواہش ہوگی کہ ہر اسمبلی اپنی مدت پوری کرے۔