عمرہ زائرین کے ویزہ مدت سے متعلق سعودی عرب کا اہم اعلان

سعودی عرب نے عمرہ زائرین کے ویزہ مدت میں توسیع کے حوالے سے اعلان کردیا۔

سعودی وزارت حج کا کہنا ہے کہ 90 دن کیلئے جاری عمرہ ویزہ کی مدت میں توسیع نہیں کی جاسکتی۔

وزارت حج کا کہنا ہے کہ بچوں کے ساتھ عمرہ پرمٹ کیلئے کم از کم عمر کی حد 5 سال متعین کی گئی ہے۔

سعودی وزارت حج کے مطابق 5 سال سے چھوٹے بچے والدین کے ساتھ مسجد الحرام آ سکتے ہیں۔