State Bank of Pakistan

گورنر اسٹیٹ بینک کی زرمبادلہ ذخائر تشویشناک حد تک گرنے سے متعلق وضاحت

گورنر اسٹیٹ بینک نے پاکستان کے زرمبادلہ ذخائر تشویشناک حد تک گرجانے کی تردید کردی، ساتھ ہی ایک ارب 20 کروڑ ڈالر جلد ملنے کی نوید بھی سنادی۔

گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد نے بیرونی قرضوں کی واپسی کے حوالے سے تمام خدشات کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ بیرونی قرضوں کی واپسی کی صورتحال پوری طرح ہمارے کنٹرول میں ہے، آنے والے دنوں میں واجب الادا قرضے بھی وقت پر ادا کریں گے۔

گورنر اسٹیٹ بینک نے زرمبادلہ ذخائر تشویشناک حد تک گرجانے کی تردید کردی اور ساتھ ہی جلد ایک ارب 20 کروڑ ڈالر ملنے کی خوشخبری بھی سنادی۔

جمیل احمد نے کہا کہ 2 غیرملکی بینکوں کو ایک ارب 20 کروڑ ڈالر کا قرض حال ہی میں ادا کیا ہے، دونوں غیر ملکی بینکوں سے ایک ارب 20 کروڑ ڈالر جلد ہی واپس پاکستان کو مل جائیں گے۔

انہوں نے بتایا کہ ایک دوست ملک سے 3 ارب ڈالر کیلئے بھی بات ہوگئی ہے، پاکستان کے پاس 2 دسمبر تک 6.7 ارب ڈالر کے ذخائر تھے۔

معاشی ماہرین کا کہنا ہے کہ پاکستان کو رواں ماہ اور اپریل 2023ء میں بڑی پے منٹس کرنی ہیں۔