Onion

بینکوں کا دستاویزات فراہم کرنے سے انکار،لہسن ادرک اورپیاز کے کنٹینرز پھنس گئے

کراچی: کمرشل بینکوں نے پیاز، ادرک اور لہسن کے درآمدی کنٹینرز کی کلیئرنس کے لیے دستاویزات فراہم کرنے سے انکار کردیا۔

بینکوں کی جانب سے دستاویزات فراہمی سے انکار کے بعد پیاز، ادرک اور لہسن کے سیکڑوں کنٹینرز کراچی کی بندرگاہ پر پھنس گئے۔ کمرشل بینک زرمبادلہ کو جواز بنا کر دستاویزات کلیئر نہیں کررہے۔

بندرگاہ پر پیاز کے 250، لہسن کے 104 اور ادرک کے 63 کنٹینرز پھنسے ہوئے ہیں۔ ان شپمنٹس کی مجموعی مالیت 55 لاکھ ڈالرز کے قریب ہے۔ درآمدی پیاز، لہسن اور ادرک مارکیٹ تک نہ پہنچے تو قیمتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔پاکستان فروٹ اینڈ ویجیٹبل ایسوسی ایشن نے وفاقی وزارت تجارت سے مدد مانگ لی۔

پی ایف وی اے نے وفاقی وزارت تجارت کو لکھے گئے خط میں کنٹینرز ریلیز کرنے کے لیے اسٹیٹ بینک کو فوری اقدامات یقینی بنانے کی ہدایت کرنے کی درخواست کی گئی ہے۔