Russian OIl Drilling

روس سے سستے تیل کی خریداری کیلئے پاکستانی وفد ماسکو پہنچ گیا

روس سے سستا تیل اور گیس خریدنے کے جتن میں پاکستانی وفد مذاکرات کیلئے ماسکو پہنچ گیا۔

روسی حکام سے مذاکرات کیلئے پاکستانی وفد کی سربراہی وزیر مملکت پٹرولیم مصدق ملک کررہے ہیں۔ دونوں ممالک پہلی بار گیس معاہدے پرمذاکرات کریں گے۔

پاکستان روس سے بھارت کو دی جانے والی قیمت پر ماہانہ تین سے پانچ ایل این جی کارگو حاصل کرنے کی کوشش کرے گا۔

ذرائع کے مطابق پاکستان اور روس کے درمیان پاکستان اسٹریم گیس پائپ لائن پر کام جلد شروع کرنے سے متعلق بھی بات ہوگی۔