Azam Swati

اعظم سواتی نے ویڈیو خود بنائی، عمران خان سادہ ہیں ان کو سمجھ نہیں آ رہا، فیصل واوڈا

کراچی(ٹی وی رپورٹ)سابق پی ٹی آئی رہنما فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ عمران خان کو بند گلی میں لے آئے ہیں جس جگہ سازش سے پھنسانا تھا وہاں لے آئے ہیں ، وقت آنے پر ارشد شریف کے قاتل کا نام بھی لوں گا اور صرف الزام نہیں لگاؤں گا ثابت بھی کروں گا۔

اعظم سواتی نے ویڈیو خود بنائی ہے، عمران خان سادہ ہیں انہیں سمجھ نہیں آرہا، ارشدشریف کےقاتل،منصوبہ سازابھی بھی پاکستان میں ہیں،عمران خان سادہ آدمی ہیں جو ان کو بتادیاجاتا ہےکہہ دیتے ہیں،میری پریس کانفرنس سے کئی درجن لوگوں کی جانیں بچیں،ہربارسانپ کا نام لے لیا جاتا ہے لیکن خاص لوگ بچ جاتے ہیں،ارشدشریف کے قتل میں کینیا کاکوئی ڈپارٹمنٹ ملوث ہوسکتا ہے۔

وہ جیو نیوز کے پروگرام ’’جرگہ‘‘ میں میزبان سلیم صافی سے گفتگو کررہے تھے ۔ پروگرام کی تفصیل یوں ہے۔

سلیم صافی…فیصل واوڈا کا شمار ان لوگوں میں ہوتا ہے جو ابھی بھی عمران خان کے ساتھ کھڑے ہیں اور میں گواہی دینے کو تیار ہوں فیصل واوڈا اس دوران بھی جب بھی مجھے ملے وہ عمران خان کی تعریف کرتے تھے مجھے سمجھانے کی کوشش کرتے تھے۔مجھے حیرت ہوئی جب انہیں پارٹی سے نکال دیا گیا ایک انتہا سے دوسری انتہا تک معاملہ کیسے چلا گیا اس کو جاننے کی کوشش کریں گے؟

فیصل واوڈا… میں عمران خان کی لائن کے اس طرف گیا ہی نہیں ہوں جو لائن جو سبق انہوں نے سکھایا تھا میں اسی پر رہا میں نے عمران خان کے لئے ہمیشہ دل سے کام کیا اور ابھی بھی جو کام کیا جس کی بدولت مجھے نکال دیا گیا پارٹی سے سب سے پہلے میں پارٹی میں نوکری نہیں کرتا تھا نہ میں پارٹی فنڈ پر جیا ہوں ۔ پریس کانفرنس عمران خان کی سیاست کو بچانے کے لئے تھی جو میں نے کہا وہ ہو بھی گیا ۔ اللہ مجھے معاف کرے۔

سلیم صافی… آپ نے کہا تھا مارچ خونی ہوگا یہ بات انہوں نے خلوت میں بتائی تھی؟

فیصل واوڈا… میں نے یہ باتیں اکیلے میں بھی کیں پبلک میں بھی کیں ہر کور کمیٹی میں بھی کی ہے جو اس میں خاص لوگ تھے ان کے نام بھی لئے ہیں اور میں سمجھتا ہوں میری پریس کانفرنس سے اللہ نے کام کرایا اور کئی درجن لوگ اور ان کی لاشیں بچ گئیں۔چار پانچ لوگ جو مارے گئے اور عمران خان زخمی ہوئے میں کہتا ہوں ایسے لیڈر کو خراش بھی نہیں آنی چاہئے پھر جو گاڑی کے نیچے بچی آگئی معظم اپنی سیکورٹی پر مامور آدمی کی گولی سے مارا گیا ان سب کا جواب کون دے گا۔

سلیم صافی… عمران خان نے کہا کئی شوٹر تھے عمران اسماعیل کے کپڑوں میں چار گولیاں ادھر ادھر سے گزریں ۔

فیصل واوڈا… عمران خان سادہ آدمی ہیں جو ان کو بتا دیا جاتا ہے وہ کہہ دیتے ہیں ۔ وہ جسمانی طاقت کی چار گولیاں ہوسکتی ہیں باقی اگر کسی کے کپڑے میں چار گولیاں لگ جائیں کلپ آپ کے پاس موجود ہے جس میں سب عمران خان کو چھوڑ کر بھاگ رہے ہیں۔ عمران خان ہرکسی پر اندھا اعتماد کرتے ہیں۔

سلیم صافی… وہ کہتے ہیں تین شوٹر تھے پہلے سے پلاننگ تھی ہم ان کے دعویٰ کو سچا کیوں نہ مانیں؟

فیصل واوڈا… عمران خان جو بات کہہ رہے ہیں میرا ان کا بڑا احترام اور پیار کا رشتہ ہے جو ہمیشہ رہے گا ان کی طرف سے نہ بھی ہو وہ مجھے برا بھلا بھی کہیں گے میں اس کا جواب نہیں دوں گا ۔ ابھی تک جو حساب دینا ہے اس میں چار گولیاں چھ گارڈ کولگیں چار عمران خان کو لگیں بارہ لوگوں کو لگیں تو چھبیس گولیاں ہیں نو سے چھبیس گولیاں تک کا فاصلہ پر ہے اس پر جے آئی ٹی بتا سکتی ہے۔

سلیم صافی… معظم کو کون سی گولی لگی ہے؟

فیصل واوڈا… وہ کلاشنکوف کی گولی لگی ہے جو اوپر گارڈ مقیم تھا آپ اس کا پوسٹ مارٹم کرائیں تو میری بات سو فیصد درست ہوگی ۔ وہ بھی عمران خان کو بتایا گیا وہ یقین کرتے ہیں۔

سلیم صافی… وہ کہتے ہیں حملے کا منصوبہ وہ تین لوگوں نے بنایا جب وہ کہہ رہے ہیں تو ان کے پاس بھی دلائل ہوں گے آپ کو کیسے پہلے سے علم تھا کہ مارچ خونی ہوگا۔

فیصل واوڈا… میں ہر کمیٹی کا حصہ تھا میں کوئی بات ہوا میں نہیں کر رہا تھا میری سب باتیں صحیح باتیں ثابت ہوئیں شاید عمران خان کو دیر سے احساس ہو تو میں حاضر ہوجاؤں گا ان کے لئے۔

سلیم صافی… دو تین چار سانپوں کا تو نام لیں؟ فیصل واوڈا… ہر بار سانپ کا نام لے لیا جاتا ہے لیکن خاص لوگ بچ جاتے ہیں میں منتظر ہوں کہ سانپ کے ساتھ خاص کا بھی نام لوں ان خاص کا اپنا مفاد تھا۔

سلیم صافی… وہ سیاستدان نہیں ہیں؟

فیصل واوڈا… وہ سیاستدان نہیں، طاقتور لوگ ہیں ۔

سلیم صافی… کس پیشے سے وابستہ ہیں ؟

فیصل واوڈا… طاقت کے پیشے سے وابستہ ہیں ،عمران خان کو بند گلی میں لے آئے ہیں جس جگہ سازش سے پھنسانا تھا وہاں لے آئے ہیں انہوں نے جو اچھے کام کئے ہیں اللہ اس کی بدولت انہیں ہمیشہ نکال لیتا ہے، اللہ نکال لے ورنہ بتائیں ایک شخص جو ٹو تھرڈ میجورٹی سے نظر آرہا ہے وہ اس مہینے ان تاریخوں پر کیوں نکلے گا کون نکلوا رہا تھا کیا فائدے تھے کس کس کو فائدہ ہونا تھا کس کو توہین عدالت سے فائدہ ہونا تھا۔پاکستان کے دشمن باہر کم ہیں اندر زیادہ ہیں اور تحریک انصاف میں اچھے اور قابل لوگ بھی ہیں جنہیں موقع نہیں مل رہا۔ آئی بی ایک رپورٹ دیتی تھی خاص کی رپورٹ ایسی آتی تھی انفارمیشن بھی ویسے جاتی تھی سانپ بریف کرتے تھے نوکر ڈرائیو بھی وہی بات کرتا تھا ایک انسان کو بار بار دکھائیں اور پھر عمران خان اندھا اعتماد کرتے تھے اس لئے انہیں یہاں تک پہنچا دیا ہے میں دعا گو ہوں کہ اللہ انہیں بچائے رکھے۔

سلیم صافی… آپ سے توقع نہیں تھی اس مشکل وقت میں عمران خان کو چھوڑ دیں گے۔

فیصل واوڈا… سواتی صاحب کی بیوی میری ماں کی جگہ ہیں مثال کے طور پر اگر یہ واقعہ ویڈیو سچی بھی ہو تو اس کا پہلا جواب ہوتا ہے یہ ویڈیو غلط ہے یہ کہہ دینا میں اپنی بیوی کے ساتھ جوڈیشل سپریم کورٹ کے گیسٹ ہاؤس میں تھا پھر سپریم کورٹ کا جواب آنا وہ گیسٹ ہاؤس میں نہیں تھے پھر کہنا دوسرے گیسٹ ہاؤس میں تھا اس پر جواب آنا نہیں تھا اس کے بعد کہنا میرے بیوی بچوں کے پاس اوریجنل ویڈیو ہے پھر یہ سب گالم گلوچ کرنا رونا جب کچھ نہ کام آیا پھر یہ مارچ کرنا یہ سب کچھ کیوں ہو رہا ہے ۔

سلیم صافی… انہوں نے اپنے بیوی بچوں کو امریکہ بھیج دیا۔

فیصل واوڈا… انہوں نے اپنے بیوی بچوں کو امریکہ بھیج دیااس کے بعد جو دو جگہوں کا ذکر کیا کہ میرے پاس جو اوریجنل ہے وہ سپریم کورٹ کے چیف جسٹس کو دکھاؤں گا اگر ان کے پاس اوریجنل آئی تو کیسے آئی باقیوں کے پاس جعلی کیسے ہے ۔

سلیم صافی… آپ یہ کہنا چاہتے ہیں یہ ویڈیو انہوں نے خود بنائی ہے؟

فیصل واوڈا… خود بنائی ہے سلیم صافی صاحب عمران خان سادہ ہیں انہیں سمجھ نہیں آرہی ۔

سلیم صافی… ایک ستر سالہ انسان ایسا کیوں کرے گا کہ اپنی اور اپنی بیوی کی ویڈیو خود بنائے۔

فیصل واوڈا… دنیا کے کسی غیرت مند آدمی کی اپنی ویڈیو بھی نکل آئے تو اس کا پہلا سوال ہوتا ہے پردہ ڈال کر کہے غلط ویڈیو ہے وہ بار بار کہہ رہے ہیں اصلی ہے ۔

سلیم صافی… عمران خان بھی ذکر کرتے ہیں؟

فیصل واوڈا… ان کا دماغ سازشی نہیں ہے ان کے بیک گراؤنڈ چیک کرنے کی ضرورت ہے۔

سلیم صافی… اتنا سادہ عمران خان بھی نہیں ہیں۔ اگر اعظم سواتی جھوٹ بول رہے ہیں تو عدالتی کارروائی کیوں نہیں ہوتی؟

فیصل واوڈا… یہ دباؤ میں لانے کے طریقے ہیں۔

سلیم صافی… کوئی اگر مجھے بے لباس کردے تو میں تو پھر ہر حد تک جاؤں گا وہ میری زندگی سے بہتر ہے گالی معمولی چیز ہے۔

فیصل واوڈا… آپ نے کہا میں یہاں ٹھہرا وہ غلط کہا اصلی ویڈیو میرے پاس ہے میرے بیوی بچوں کے پاس ہے ان کو امریکہ بھیج دیا۔ بے غیرتی اور مفاد پرستی کے لئے آپ کا بیس سال کا ہونا ضروری نہیں ہے نہ ہی اَسی سال کا ہونا ضروری ہے۔ میں کوئی ایسی بات نہیں کر رہا جس کے شواہد نہ ملیں جس کو میں بیک نہ کرسکوں یا میرے پاس شواہد نہ ہوں ان کو انڈوز کرنے کے لئے ۔ سلیم صافی… آپ کہہ رہے ہیں لوگ استعمال ہو رہے ہیں تو کہیں فیصل واوڈا بھی تو استعمال نہیں ہو رہے۔ارشد شریف کی فیملی اور ان کا ٹی وی چینل کہہ رہا ہے اس سے بالکل الٹ بیانیہ ہے آپ کا اور اس پر آپ پوری ڈھٹائی کے ساتھ کھڑے ہیں۔

فیصل واوڈا… ارشد شریف پر جو بیانیہ میرا پہلے دن تھا جو باتیں میں نے کیں وہ صحیح ثابت ہوئی ایف آئی اے نے بھی اسے انڈوز کیا۔

سلیم صافی… یہ بتائیں ان کا قاتل کون ہے۔

فیصل واوڈا… مجھے کوئی ڈر نہیں ہے وقت آنے پر نام بھی لے دوں گا اور جب نام لوں گا تو صرف الزام نہیں لگاؤں گا کسی حد تک انہیں ثابت بھی کردوں گا کہ میں صحیح کہہ رہا ہوں۔

سلیم صافی… کینیا کی حکومت شامل ہے؟ فیصل واوڈا… کوئی ڈپارٹمنٹ ان کا شامل ہوسکتا ہے۔

سلیم صافی…پاکستان میں ان کے قتل کا منصوبہ ارشد شریف کے جانے سے پہلے بنا۔

فیصل واوڈا… یہ نہیں کہہ سکتا اینڈ گیم تو جس کو پتہ تھا وہ پتہ تھا جب پہلے مرحلے بھجوا دیا تو آدھا گیم تو بن گیا پھر دبئی سے آگے بھجوایا وہاں گیم بنانے والے کو پتہ تھا۔

سلیم صافی… قاتل منصوبہ ساز ابھی بھی پاکستان میں ہے؟ فیصل واوڈا… سو فیصد۔

سلیم صافی… کس شعبے سے تعلق ہے ؟

فیصل واوڈا… سانپ، کیڑے، خاص سب ملیں گے اس میں۔ سلیم صافی… تحریک انصاف کے کچھ لوگ ہوسکتے ہیں؟

فیصل واوڈا… گولی چلوانے تک نہیں ہوسکتے بھجوانے تک بہکانے تک تو بالکل ہیں۔

سلیم صافی… ان کی آرگنائزیشن کے لوگ بھی ہوسکتے ہیں بہکانے تک ؟

فیصل واوڈا… کس کی آرگنائزیشن تک۔

سلیم صافی… ارشد شریف مرحوم کے۔ فیصل واوڈا… اگر آپ سلمان کا پوچھ رہے ہیں تو میں نہیں سمجھتا کہ ان کے خاندان کو جانتا ہوں یہ بات بے بنیاد ہوگی کہ وہ کسی کو قتل کسی عام آدمی کو قتل وہ تو اس کا بھائی تھا۔

سلیم صافی… پی ٹی آئی کے سانپ ہوسکتے ہیں؟ فیصل واوڈا… جانے تک بہکانے تک بھجوانے تک ٹریگر چلانے تک نہیں کہہ سکتا۔

سلیم صافی… کل رانا ثنا نے کہا جو وہ دو بندے ہیں ؟ فیصل واوڈا… سو فیصد وہ شامل ہیں ، خرم اور وقات یہ میں نے سب سے پہلے شہزاد اقبال کے شو میں بتایا تھا کہ ان کی ہے ، یہ بھی کہا تھا کہ یا تو ارشد شریف کو اتار کا مارا ہے پھر گاڑی میں بیٹھایا ہے یا ڈرائیور کو اتار کر پھر گولی چلا کر پھر ڈرائیور کو بیٹھایا ہے ڈرائیور تو خرم ہی تھا۔

سلیم صافی… ان کی فیملی جن لوگوں پر الزام لگا رہی ہے جو اس وقت طاقت اور اختیار بھی رکھتی ہے جنہوں نے ان کے خلاف ایف آئی آر درج کی ہیں ان کے بارے میں کس وثوق سے کہہ سکتے ہیں کہ شامل نہیں ہیں۔

فیصل واوڈا… ایف آئی آر ایک سائیڈ ضرور ہوسکتی ہے لیکن ایف آئی آر تو میری بھی کٹی ہیں آپ پر بھی کٹی ہیں ایف آئی آر کٹنے کے بعد بھی ارشد شریف پاکستان میں موجود تھا ہر کیس میں ان کو ضمانت ملی ہے ۔ کرنٹ رجیم کی بات کریں تو اس کام کا انہیں فائدہ کیا ہے جس کو فائدہ ہوا یا ہونا تھا وہ تو چلیں نہیں ہو پایا لیکن اس کا فائدہ جن جن کو ہونا ہے وہ تو پانچ سات آدمی نکلیں گے۔

سلیم صافی… سب سے زیاد ہ اسے عمران خان استعمال کر رہے ہیں؟

فیصل واوڈا… میں نے کہیں نہیں کہا کہ عمران خان اس بے رحمی والے کام کے اندر شامل ہیں لیکن آپ کو یہ پتہ کرنا ہے کہ اس کے فائدے کس کو تھے ٹائمنگ اہم تھیں۔

سلیم صافی… آپ یہ کہتے ہیں فیملی یا تحریک انصاف کی جن کی طرف اشارہ کیا جارہا ہے آپ یقین سے کہہ سکتے ہیں ان کا کوئی ہاتھ نہیں ہے؟ فیصل واوڈا… نناوے فیصد ہے سو فیصد تو اللہ کی ذات ہے۔

سلیم صافی… حکومت اورآئی ایس آئی کہ دونوں کی سطح پر کہہ رہے ہیں؟

فیصل واوڈا… آئی ایس آئی پر میں سو فیصد کلیئر ہوں اور اس وجہ سے نہیں کہ آئی ایس آئی کا مجھے ڈر ہے مجھے آئی ایس آئی روزی روٹی یا رزق عزت نہیں دیتی جو حق کی بات ہے وہ حق کی بات ہے کرنٹ آئی ایس آئی کا کوئی شمولیت نہیں ہے۔

سلیم صافی… میں اپنے پروگرام کا اگلہ حصہ دکھانا چاہتا ہوں وہ اعظم سواتی کے زخموں پر نمک پاشی کے لئے نہیں بلکہ ان لوگوں کے لئے ہے جو ابھی طاقت میں ہیں ان کے عبرت کے لئے دکھانا چاہتا ہوں یہ ان سے التجا کرتا ہوں جو کوئی جتنا بھی طاقتور ہے وہ یہ بات یاد رکھیں یہ دولت طاقت ہمیشہ نہیں رہتی ۔اعظم سواتی کے گھر کے ساتھ جو اضافی زمین تھی اس میں ایک غریب آئی ڈی پی کی گائے داخل ہوئی تھی اور اس جرم میں اعظم سواتی نے ان کے ساتھ کیا کیا۔ آئی جی اسلام آباد کو تبدیل کیا گیا اس متاثرہ فیملی کے ساتھ ہم نے جرگہ پروگرام کیا تھا۔اس ظلم کے بعد جو ان کے ساتھ ہوا چیف جسٹس ثاقب نثار نے پورا ڈرامہ رچایا اور جی آئی ٹی بنا دی اس کی رپورٹ بھی آئی لیکن میں یہ دعویٰ سے کہتا ہوں سپریم کورٹ ثاقب نثار اگر وہ اس چیز کو آگے پرسو نہیں کرسکے تو وجہ اس کی یہ تھی کہ اعظم سواتی کی پشت پر اسٹیبلشمنٹ کھڑی تھی۔ انہوں نے پھر اس خاندان پر پی ٹی آئی کے سینٹر اور ایم این اے کو ساتھ ملا کر دباؤ ڈالا ہم نے پھر اس متاثرہ فیملی کے ساتھ دوبارہ جرگہ کیا اس میں اس خاندان نے اعظم سواتی کے سرپرستوں کے کردار کے بارے میں کیا کہا سنیں۔ متاثرہ خاندان کا کہنا تھا کہ پٹھانوں کی ساری باتیں جرگہ میں طے ہوتی ہیں سینیٹر فدا محمد خان ، گل ظفر جو باجوڑ سے ہیں ایم این اے اور وہ میرے گھر والی کے رشتے دار بھی ہیں اور پانچ رشتے ہیں ان سے جو پانچ رشتوں کا خیال نہ رکھے اس کا ہمیں کوئی فائدہ نہیں۔ گل ظفر پہلے وہ دھمکیاں دیتے تھے جب سپریم کورٹ گئے تو کہا کہ ہم آپ کو پیسے دیں گے نوکریاں دیں گے بعد میں سب انکاری ہوگئے۔