عالمی منڈی میں خام تیل قیمت 5 فیصد کم ہوگئی

عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت میں 5 فیصد کمی ہوگئی ہے۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹ کے مطابق ٹریڈنگ کے دوران برینٹ خام تیل 5 فیصد کمی کے بعد 86 ڈالر فی بیرل پر آ گیا۔

جولائی تا اکتوبر کتنے ارب ڈالرز کی درآمدات ہوئیں؟ اعداد و شمار سامنے آگئے

رپورٹ کے مطابق حالیہ گراوٹ کے بعد ڈبلیو ٹی آئی خام تیل 77 ڈالر فی بیرل پر ٹریڈ ہو رہا ہے۔

دوسری طرف عالمی سطح پر گیس قیمت میں 4 فیصد کمی ہوئی، جس کے بعد قیمت 6 ڈالر 8 سینٹ فی ایم ایم بی ٹی یو ریکارڈ ہوئی ہے۔