PIAC

پی آئی اے نے استنبول کے لیے پروازوں کا آغازکر دیا

کراچی: قومی ایئرلائن پی آئی اے نے استنبول کیلیے پروازوں کا آغازکر دیا۔

لاہور ائیر پورٹ سے پہلی پرواز کے مسافروں کو وفاقی وزیر ایوی ایشن خواجہ سعد رفیق نے رخصت کیا جبکہ استنبول پہنچنے پر ترکش ایئر لائن کے چیف ایگزیکٹو آفیسر اور اعلیٰ عہدیداران نے مسافروں کا استقبال کیا۔

ترجمان پی آئی اے کے مطابق پاکستان اور ترکیہ کے درمیان تاریخی سفارتی تعلقات کے 75 برس مکمل ہونے پر براہ راست پروازیں شروع کی گئی ہیں۔ پاکستان اور ترکیہ میں مضبوط اور گہرے برادرانہ تعلقات ہیں ان پروازوں کی شروعات دونوں اسلامی ممالک کے مابین دیرینہ تعلقات کی تجدید نو ہے۔

پی آئی اے کی ترکیہ کیلیے پروازوں سے مسافروں کو یورپ، برطانیہ اور امریکا کے 28 شہروں تک سفر کی آسان رسائی ممکن ہو گئی۔