Petrol

وزیر خزانہ کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا اعلان

پریس کانفرنس کے دوران وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ کسی بھی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں نہیں بڑھیں گی۔

خیال رہے کہ یہ مسلسل تیسری مرتبہ ہے کہ ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کو برقرار رکھا گیا ہے۔

اس سے قبل 30 ستمبر کو پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کرتے ہوئے ان میں بڑی کمی کردی گئی تھی۔

پیٹرول کی موجودہ قیمت 224 روپے 80 پیسے، ڈیزل کی فی لٹر قیمت 235 روپے 30 پیسے برقرار رہے گی۔

اسی طرح مٹی کے تیل کی قیمت 191 روپے 83 پیسے فی لٹر اور لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت 186 روپے 50 پیسے فی لٹر برقرار رہے گی۔