LNG Cargo Ship

عالمی کمپنیوں کی پاکستان کو ایل این جی بیچنے میں عدم دلچسپی

عالمی کمپنیاں پاکستان کو ایل این جی فروخت کرنے میں دلچسپی نہیں دکھا رہیں، جس کے بعد سردیوں میں گیس کا بحران مزید سنگین ہونے کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے۔

پاکستان کو ایل این جی کی خریداری کے لیے سپلائر نہیں مل رہا ہے، عالمی کمپنیاں پاکستان کو گیس کی فراہمی کے لیے بڈز نہیں کر رہی ہیں۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ یورپ بے تحاشہ ایل این جی خرید رہا ہے، اس لیے عالمی کمپنیاں پاکستان کو ایل این جی فراہم کرنے کے لیے بڈنگ نہیں کر رہیں۔

ذرائع کے مطابق پاکستان 72 ایل این جی کارگوز خریدنا چاہتا ہے، لیکن ابھی تک ایک بھی بڈ نہیں آئی، پاکستان ایل این جی لمیٹڈ نے اکتوبر میں 2028 تک 72 ایل این جی کارگوز کے لیے بڈز مانگی تھیں۔

ذرائع کے مطابق یورپ جب چاہے ایل این جی خرید رہا ہے، جس کی بے تحاشا خریداری غریب ممالک کو مزید غریب کر رہی ہے۔

ذرائع کے مطابق پاکستان کو 72 ایل این جی کارگوز کے لیے ایک بھی بڈ نہیں آئی، پاکستان ایل این جی لمیٹڈ نے اکتوبر میں 2028 تک 72 ایل این جی کارگوز کے لیے بڈ مانگی تھیں، ملنےکی صورت میں یہ کارگوز یکم جنوری 2023 سے فراہم ہونا تھے۔